مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے منحوس سعودی اور یہودی ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی میگزین ٹائم کے ساتھ گفتگو میں شام ميں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئۓ شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد نے کہا کہ خطے میں ایران کے اثر اور رسوخ کو کم کرنے کے لئے شام میں امریکی فوج کا حضور ضروری ہے۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ شامی سرزمین پر باقی رہنے کی صورت میں امریکی فوج شام کے مستقبل کے بارے میں اپنا نقش ایفا کرسکے گی۔سعودی عرب کے ناپختہ اور ناتجربکار ولیعہد نے اس سے قبل وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دےگا۔
سعودی اور یہودی ولیعہد محمد بن سلمان کا شام میں امریکی فوج باقی رکھنے کا مطالبہ
سعودی عرب کے منحوس سعودی اور یہودی ولیعہد محمد بن سلمان نے شام ميں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔
News ID 1879725
آپ کا تبصرہ